تلنگانہ کے وزیر صنعتیں کے ٹی راماراؤ نے کہا ہے کہ حیدرآباد نے ہندوستان
کے فارماسیوٹیکل شعبہ میں کلیدی مقام حاصل کرلیا ہے کیونکہ یہ شہر ملک کے
لئے درکار ادویات کی 30فیصد کی تکمیل کرتا ہے ۔اس کے علاوہ ملک میں جو ٹیکے تیار کئے جاتے ہیں اس کے
منجملہ 30فیصد ٹیکے یہاں بنتے ہیں۔انہوں نے شہر حیدرآباد میں بڑے فارماسیوٹیکل ایکسپو آئی فیکس
2017کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ 14ہزار ایکڑ
کے فارماکلسٹر کے منجملہ تقریباً8ہزار ایکڑ اراضی کو پہلے مرحلہ کے حصہ کے
طور پر ترقی دی گئی ہے ۔